ٹیلی کام کمپنیوں نے پیکجز کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں نے پیکجز کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد اضافہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹیلی کام کمپنیوں نے پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے سینیٹ اجلاس میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ماہانہ سپرکارڈ پیکجز کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل آپریٹرز نے ان پیکجز کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد اضافہ کیا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں 44 فیصد کمی بھی اس اضافے کی وجوہات میں شامل ہیں۔ مزید برآں، پالیسی ریٹ کو 7 سے 22 فیصد کرنے سے ٹیلی کام آپریٹرز کی مالیاتی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران موبائل صنعت کی اوسط سالانہ آمدنی نمو صرف 9 فیصد رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں