پاکستان میں لیتھیم اور سوڈیم بیٹریوں کی مقامی تیاری کا آغاز

پاکستان نے توانائی کے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے لیتھیم اور سوڈیم بیٹریوں کی مقامی سطح پر تیاری کا فیصلہ کیا ہے، جس سے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں لیتھیم اور سوڈیم بیٹریوں کی مقامی تیاری کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے توانائی کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے لیتھیم اور سوڈیم بیٹریوں کی مقامی سطح پر تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے اس حوالے سے پالیسی ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین سال کے دوران بیٹری کے اہم پرزے ملک میں تیار کیے جائیں گے۔

دو غیرملکی کمپنیاں 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔ یہ بیٹریاں سیل فون، سولر سسٹم اور گاڑیوں میں استعمال کی جائیں گی اور ان کی مقامی تیاری درآمدی بل میں کمی لائے گی۔ پالیسی میں سوڈیم کلورائیڈ سے بیٹریوں کی تیاری شامل ہے، جو لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ کارآمد ہیں۔ بیٹری فیکٹریوں کو مشینری درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

ای ڈی بی کے مطابق بیٹری گیگا فیکٹری کی تعمیر سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور بجلی کی کھپت میں سہولت ملے گی۔ مستقبل میں 15 سے 20 فیکٹریاں لگائی جائیں گی، جس سے سالانہ اربوں ڈالر کے درآمدی بل سے چھٹکارا ملے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تک سولر سسٹم، انورٹر اور بیٹریز کے لیے تقریباً 8 ارب ڈالر کی درآمد کر چکا ہے، اور مقامی پیداوار کے بعد اس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں