واٹس ایپ نے اسٹیٹس پر نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا

واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک فیچر شامل کیا ہے، جو صارفین کو دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کس نے دیکھی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ نے اسٹیٹس پر نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک فیچر شامل کر دیا ہے، جو صارفین کو بآسانی دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کس نے دیکھی ہیں اور کون دیکھ سکتا ہے۔

یہ نیا فیچر بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں دستیاب ہے اور صارفین کو اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی تفصیلات اور ری شیئر رولز کو فوری اور واضح انداز میں جانچنے کی سہولت دیتا ہے۔

اس سے پہلے صارفین کے لیے یہ جاننا مشکل تھا کہ اسٹیٹس کس کے ساتھ شیئر کی گئی ہے یا اسے کون ری شیئر کر سکتا ہے، لیکن اب یہ نیا آپشن تمام تفصیلات کو صاف اور آسان طریقے سے دکھائے گا۔

صارفین جب واٹس ایپ اسٹیٹس کھول کر مینو میں اوڈینس آپشن منتخب کریں گے تو ایک خلاصہ صفحہ ظاہر ہوگا، جس میں واضح طور پر دکھایا جائے گا کہ یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ تمام رابطوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے یا محدود گروپ کے لیے مخصوص ہے۔ اگر پرائیویسی سیٹنگز میں کوئی استثناء شامل ہے تو وہ بھی یہاں نظر آئے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں