بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اینٹی انفلیمٹری ڈائیٹ سے 18 کلو وزن کم کیا؛ مقصد صحت میں بہتری تھا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اینٹی انفلیمٹری ڈائیٹ کے ذریعے 18 کلوگرام وزن کم کیا ہے اور اس کا مقصد اپنی صحت کو بہتر بنانا تھا۔
عامر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ غذائی تبدیلی مائیگرین کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے کی گئی تھی، نہ کہ جسمانی شکل بدلنے کے لیے۔ وزن میں کمی قدرتی طور پر وقت کے ساتھ ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹی انفلیمٹری ڈائیٹ نے ان کے لیے جادوئی اثر پیدا کیا، نہ صرف ان کا وزن کم ہوا بلکہ مائیگرین کے دورے بھی نمایاں طور پر کم ہو گئے۔
اگرچہ عامر خان نے اپنی روزانہ خوراک کی تفصیلات نہیں بتائیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ غذائی عادات میں اس تبدیلی نے ان کی مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
ماہرین کے مطابق اینٹی انفلیمٹری ڈائیٹ میں تازہ سبزیاں، پھل، مکمل اناج اور صحت مند چکنائیاں شامل ہوتی ہیں، جبکہ پراسیسڈ فوڈ اور نقصان دہ چکنائیوں سے پرہیز کیا جاتا ہے۔















