اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ترجمہ فیچر متعارف کرایا

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں نیا ترجمہ فیچر متعارف کرایا ہے جو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں اردو سمیت 50 سے زائد زبانیں شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ترجمہ فیچر متعارف کرایا

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں نیا ترجمہ فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو پسند آئے گا۔ یہ فیچر مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں اردو سمیت 50 سے زائد زبانیں شامل ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی ٹرانسلیٹ نامی ٹول متن، آڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر میں موجود تحریروں کا ترجمہ سیکنڈوں میں کر سکتا ہے۔ یہ ٹول زبان کی خودکار شناخت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور مختلف سیاق و سباق میں تحریر کا ترجمہ کر سکتا ہے۔

موبائل ویب ورژن میں آڈیو ریکارڈنگ کا استعمال ممکن ہے، جبکہ تصویر میں موجود ٹیکسٹ کا ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے لیکن فوٹو اپ لوڈ کا آپشن دستیاب نہیں۔ یہ فیچر ابھی آف لائن دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی رئیل ٹائم بات چیت کے ترجمے کی سپورٹ موجود ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق اس ٹول کے ذریعے گوگل ٹرانسلیٹ کو ٹکر دی جائے گی اور امید ہے کہ جلد اسے مزید بہتر کرکے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں