شہباز شریف نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں صحت کارڈ جاری کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کا اجرا کیا، جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہباز شریف نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں صحت کارڈ جاری کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیراعظم صحت کارڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج صحت کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا ایک اہم دن ہے۔

شہباز شریف نے یاد دلایا کہ 2016 میں نواز شریف نے اس فلاحی پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرہ کھیلوں میں کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے اور مخالفین کو شکست دے سکتا ہے۔

وزیراعظم نے وزیرِ صحت کی جانب سے سندھ میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کی تجویز کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود وزیراعلیٰ سندھ سے اس حوالے سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یقینا سندھ میں صحت کے حوالے سے اپنا پروگرام موجود ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں