پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا، مکمل اتفاق رائے ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے ایک سال کی بات چیت کے بعد دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے بتایا کہ اس سہ فریقی معاہدے کے لیے مکمل اتفاق رائے ضروری ہے۔

معاہدے کا یہ مسودہ تینوں ممالک کے پاس موجود ہے اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے استنبول میں پریس کانفرنس کے دوران مذاکرات کی تصدیق کی، مگر انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں اعتماد کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی اثرات، جنگ اور دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والے عدم استحکام کو روکا جا سکے۔

چند روز قبل امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا کہ ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں