اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 5.26 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سوئی سدرن اور سوئی نادرن سسٹمز پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان ہوا ہے۔
اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی 5.26 فیصد سستی کر دی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم کے لیے نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی نادرن سسٹم کے لیے درآمدی گیس 0.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی نادرن سسٹم پر درآمدی گیس کی نئی قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔















