بی بی ایل میں بابر اعظم کا اسمتھ پر ناراضی، پہلی گیند پر آؤٹ

بگ بیش لیگ میں بابر اعظم نے اسٹیو اسمتھ کے رن لینے سے انکار پر ناراضگی ظاہر کی، تاہم اسمتھ نے دھواں دار سنچری بنا کر سڈنی سکسرز کو فتح دلائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بی بی ایل میں بابر اعظم کا اسمتھ پر ناراضگی، پہلی گیند پر آؤٹ

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بِگ بیش لیگ کے میچ میں سڈنی سکسرز کے بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان رن لینے کی کوشش پر تنازعہ پیدا ہوا۔ بابر اعظم نے 11ویں اوور کی آخری گیند پر رن لینے کی کوشش کی جسے اسمتھ نے مسترد کر دیا، جس پر بابر اعظم نے ناراضگی ظاہر کی۔

12ویں اوور میں اسمتھ نے اسٹرائیک پر آکر رائن ہیڈلے کے اوور میں لگاتار چار چھکے مار کر 32 رنز حاصل کیے۔

بابر اعظم جب 13ویں اوور میں اسٹرائیک پر آئے تو نیتھن مک اینڈریو کی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سڈنی سکسرز نے اسمتھ کی 42 گیندوں پر شاندار سنچری کی بدولت سڈنی تھنڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

دیگر متعلقہ خبریں