اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز میں پیسے مانگے گئے، معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آن لائن فراڈ، قانون سازی، پی آئی اے نجکاری اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئے۔
اجلاس کے دوران اسپیکر نے بتایا کہ ایک شخص نے فون پر تصدیق کی، جس کے بعد معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک منظم مافیا ہے جو شہریوں کو بلیک میل کرتا ہے۔ این سی سی آئی اے کے پاس 523 اہلکار اور 23 تھانے موجود ہیں۔
اجلاس میں پی آئی اے نجکاری پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ 135 ارب روپے کے 75 فیصد شیئر فروخت کیے گئے، جس میں سے 10 ارب حکومت کو ملیں گے جبکہ 125 ارب پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوں گے۔
اسپیکر نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 32 اراکین کی رکنیت معطل کر دی۔ اجلاس میں دلچسپ لمحات بھی دیکھنے میں آئے جب اسپیکر نے وزیر مملکت کی تیاری کی تعریف کی اور وزیر قانون نے مزاحیہ انداز میں ان کا مجسمہ بنوانے کی تجویز دی۔














