محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا، اسپیکر ایاز صادق نے نوٹیفکیشن پر دستخط کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے۔

نوٹیفکیشن پر دستخط کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ دستاویز پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان اور عامر ڈوگر کے حوالے کر دی۔ اس طرح قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی قیادت کا معاملہ باقاعدہ طور پر طے پا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں اسپیکر نے واضح کیا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ اسپیکر نے چیف وہپ کو اپنے چیمبر میں بلا کر اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے کہا۔

اس موقع پر اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی رہنمائی سے ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نا اہل ہونے کے بعد عمران خان نے محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے 70 اراکین نے محمود خان اچکزئی کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں