کشمش کو بھگو کر کھانا ہاضمے، خون کی صفائی اور وزن کم کرنے میں مددگار؛ چبانے سے فوری توانائی ملتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کشمش کو توانائی اور غذائیت سے بھرپور میوہ مانا جاتا ہے جو فوری توانائی کے ساتھ طبی فوائد فراہم کرتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق کشمش میں شکر، فائبر، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن بی 6 اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کو طاقت دینے کے ساتھ کئی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگر کشمش کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ کھایا جائے تو یہ ہاضمے کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے، جبکہ چبانے سے فوری توانائی ملتی ہے۔ بھیگی ہوئی کشمش ہاضمے، خون کی صفائی، جگر کی بہتری اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ کشمش کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے بھگو کر صبح خالی پیٹ کھایا جائے، جبکہ فوری توانائی کے لیے چبانا فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔















