عرب ممالک پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی پر آمادہ

عرب ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کر دی۔ سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت سے مثبت جواب ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عرب ممالک پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی پر آمادہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

عرب ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین نے بتایا کہ سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت سے ویزا پالیسی میں نرمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، جس پر مثبت جواب ملا ہے۔

وفاقی وزیر سالک حسین نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان کا اٹلی کے ساتھ روزگار اسکیم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اٹلی سے آئندہ ماہ ایک ٹیم آئے گی جو طریقہ کار طے کرے گی۔

دوسری جانب، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق ہو گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وفد کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان ہی میں مکمل کی جائے گی۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا اور وہ سیدھا ایئرپورٹ سے باہر جا سکیں گے۔ یہ نیا نظام ابتدائی طور پر کراچی سے شروع کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں