آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف کی امید

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کے لیے ریلیف فراہم کیا جائے گا، انرجی ٹیرف اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی زیر غور ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف کی امید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار اور رجسٹرڈ کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ انرجی ٹیرف اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی پر کام جاری ہے تاکہ پاکستانی عوام کی روزگار کمانے کی صلاحیت بڑھائی جا سکے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور سرکاری خزانے پر بوجھ بننے والے 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی عالمی مالیاتی اداروں کے تخمینوں سے زیادہ ہوگی، اس سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد اور اگلے سال 5 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس بار بار جانا پڑتا ہے لیکن اس بار پائیدار ترقی کے لیے محتاط معاشی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح 25-30 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد پر آ چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں