پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ ابتدائی مرحلے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1881 پوائنٹس بڑھ کر 183338 پوائنٹس تک پہنچا اور کچھ دیر بعد مجموعی طور پر 2575 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3152 پوائنٹس بڑھ کر 184600 سے تجاوز کر گیا۔ آج ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1.7 فیصد بڑھ گیا۔















