سینیٹ اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانونی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں تمام قانونی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے اور وفاق کا اس پر کوئی اختیار نہیں ہے۔
اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی اڈیالہ جیل کی رپورٹ کا ذکر کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں نہیں رکھا گیا اور قیدیوں کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں کا انتظام بھی کیا جاتا ہے اور ان کے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کیے جا رہے ہیں۔ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔














