امریکا کی گرین لینڈ پر دلچسپی: معدنی ذخائر یا جغرافیائی اہمیت؟

امریکا گرین لینڈ کو روس اور چین کی بڑھتی سرگرمیوں کے پیش نظر امریکی سلامتی کے لیے اہم سمجھتا ہے۔ یہاں کے معدنی ذخائر اور جغرافیائی اہمیت اسے عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بناتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی گرین لینڈ پر دلچسپی: معدنی ذخائر یا جغرافیائی اہمیت؟

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو امریکی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا ہے، کیونکہ روس اور چین کی آرکٹک میں بڑھتی سرگرمیاں امریکا کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی کوشش کو چین کے معدنیاتی غلبے کو چیلنج کرنے اور روس کے خلاف دفاعی پوزیشن مضبوط بنانے کی جیو پولیٹیکل حکمت عملی قرار دیا ہے۔

گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جو شمالی بحرِ اوقیانوس اور بحرِ منجمد شمالی کے درمیان واقع ہے اور سیاسی طور پر ڈنمارک کے زیر انتظام ہے۔ یہاں کی برف کے نیچے نایاب معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں، جو اسمارٹ فونز، الیکٹرک گاڑیوں اور جدید فوجی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔

گرین لینڈ میں امریکا کا تھول ایئر بیس موجود ہے جو سرد جنگ کے دوران بنایا گیا تھا۔ یہاں سے جدید ریڈار نظام، قطب شمالی کی سمت سے آنے والے ممکنہ روسی میزائل کا بروقت سراغ لگا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گرین لینڈ کے برف کے نیچے تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں، جنہیں حاصل کرنے کی کوشش امریکا، روس اور چین تینوں کر رہے ہیں، جس کی بنا پر یہ جزیرہ مستقبل کی عالمی طاقت کی کشمکش کا اہم میدان سمجھا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں