کچھ سبزیاں جیسے پھول گوبھی، پالک اور ٹماٹر میں خاص اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کچھ سبزیاں ایسی ہیں جن میں موجود قدرتی اجزاء جیسے اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر، اور فائٹو کیمیکلز کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
پھول گوبھی اور بند گوبھی میں Sulforaphane پایا جاتا ہے جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو سست کر سکتا ہے اور یہ چھاتی، آنت اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف مفید سمجھی جاتی ہیں۔
پالک اور ہری پتوں والی سبزیاں فولک ایسڈ، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں اور معدہ و آنتوں کے کینسر کے خطرے میں کمی میں مدد دے سکتی ہیں۔
ٹماٹر میں Lycopene پایا جاتا ہے جو خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے۔
لہسن اور پیاز میں سلفر مرکبات ہوتے ہیں جو معدہ اور آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو پھیپھڑوں اور جلد کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
شملہ مرچ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ چقندر میں Betalains اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جگر اور آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔















