کراچی میں موبائل ایپ کے ذریعے ای چالان سسٹم کا آغاز

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان اب موبائل ایپ کے ذریعے بھی جاری کیے جائیں گے۔ ایپ مجاز پولیس افسران کے موبائل فونز پر ڈاؤن لوڈ ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں موبائل ایپ کے ذریعے ای چالان سسٹم کا آغاز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان اب موبائل ایپ کے ذریعے بھی جاری کیے جائیں گے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ ایپ مجاز پولیس افسران کے موبائل فونز پر ڈاؤن لوڈ کی جائے گی۔

پولیس افسران دوران ڈیوٹی کسی بھی گاڑی کی خلاف ورزی کی صورت میں ایپ سے تصویر لے سکیں گے۔ یہ تصویر خود کار سسٹم کے تحت ٹریفک پولیس کے ای چالاننگ افسر تک پہنچے گی جو ای چالان جاری کرے گا۔

اس نئے نظام سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے گا اور ای چالان میں متعلقہ پولیس افسر کی نشاندہی بھی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں