حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ پیٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اور ڈیزل پر 80 پیسے بڑھائی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی ہے جس کے باعث عوام کو ریلیف نہیں ملا۔
حکومت نے پیٹرول پر 4 روپے 65 پیسے اضافے کے ساتھ فی لیٹر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی ہے۔ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کر دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔















