بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دیا۔ سزا کا اعلان 17 جنوری کو ہوگا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔ ان کے ساتھ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں جھوٹے مقدمے کے تحت یہ کارروائی ہوئی۔ سزا کا اعلان 17 جنوری کو کیا جائے گا۔
آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے شوہر عاشق حسین 30 سالوں سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔















