ایمان مزاری اور شوہر کی عدم پیشی پر ڈی آئی جی و ایف آئی اے ڈائریکٹر طلب

اسلام آباد کی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی عدم پیشی پر ڈی آئی جی اور ایف آئی اے ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمان مزاری اور شوہر کی عدم پیشی پر ڈی آئی جی و ایف آئی اے ڈائریکٹر طلب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عدالت نے ڈی آئی جی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرکے پیش نہ کرنے پر طلب کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت کے دوران ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران جج افضل مجوکہ نے استفسار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ انہوں نے پولیس کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایف آئی اے ڈائریکٹر کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں افسران کو صبح 10 بجے عدالت میں حاضر کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں