نئے کرنسی نوٹ جدید ڈیزائن کے ساتھ جاری ہوں گے اور پرانے نوٹ مرحلہ وار ختم کیے جائیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 روپے سے لے کر 5000 روپے تک کے کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، پہلی مرتبہ پلاسٹک (پولیمر) کرنسی نوٹ بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے بلکہ انہیں مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو واضح ٹائم لائن دی جائے گی، جس کے دوران شہری اپنے پرانے نوٹ جمع کروا کر نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے۔
حکومت نے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے، جو ان کے ڈیزائن پر غور کرے گی۔ نئے نوٹ سیکیورٹی کے لحاظ سے زیادہ مضبوط ہوں گے اور ملک میں مالی لین دین کو محفوظ بنانے میں مدد کریں گے۔














