صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف تمام آپشن کھلے رکھنے کا اعلان

صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشن کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے اور مظاہرین کی ہلاکتوں پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف تمام آپشن کھلے رکھنے کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر تمام آپشن کھلے رکھے ہیں۔

کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے ایران کو مظاہرین کی ہلاکتوں پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ہے اور اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل جاری ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے ایران پر حملے کا ارادہ خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے تبدیل کیا ہے۔

ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے اقوام متحدہ میں بیان دیا کہ یہ دھمکی نہیں بلکہ حقیقت ہے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری غیر قانونی اقدامات کرنے والوں پر ہوگی۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں کہا کہ ایران میں طاقت کے استعمال سے عالمی امن پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں