یمن کے نئے وزیراعظم ڈاکٹر شائع محسن الزندانی مقرر

یمن کے وزیر اعظم سالم صالح بن بریک نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کی جگہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو نیا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یمن کے نئے وزیراعظم ڈاکٹر شائع محسن الزندانی مقرر

صنعاء: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یمن کے وزیراعظم سالم صالح بن بریک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یمن کی صدارت قیادت کونسل نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا اور وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔

دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ اس اقدام کے بعد یہ گروپ سعودی عرب کی سرحد کے قریب پہنچ گیا، جسے سعودی عرب نے اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں