صوبہ پنجاب کے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، 67 ہزار سے زائد کیسز

پنجاب میں 2025 کے دوران 67 ہزار سے زائد گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں، جن میں لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں گھروں میں چوری کی وارداتوں کا اضافہ، 67 ہزار سے زائد کیسز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں گھروں میں چوری کی وارداتیں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم بن گئی ہیں۔ 2025 کے دوران صوبے میں 67 ہزار 381 چوری کی وارداتیں ریکارڈ ہوئیں، جن میں روزانہ اوسطاً 185 سے زائد گھر متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال 22 ہزار 584 چوری کی وارداتیں ہوئیں جبکہ ملتان میں 4957 اور فیصل آباد میں 4881 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گھروں میں چوری کی زیادہ تر وارداتیں موسم گرما میں ہوئیں۔ ان کے روک تھام کے لیے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری سمیت دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں