گوگل نے جیمنائی اے آئی ماڈل میں بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی

گوگل نے جیمنائی اے آئی ماڈل میں پرسنل انٹیلی جنس اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جو صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے تفصیلی جوابات دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل نے جیمنائی اے آئی ماڈل میں بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جسے پرسنل انٹیلی جنس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ گوگل ایپس میں صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے تفصیلی جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت جیمنائی مختلف گوگل ایپس جیسے گوگل سرچ، جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب تک رسائی حاصل کرکے صارف سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر سکتا ہے۔ جیمنائی کو اب حقیقی اے آئی پرسنل اسسٹنٹ بنانے کے لیے اس اپ ڈیٹ کو امریکہ میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر گوگل اے آئی پرو اور اے آئی الٹرا سبسکرپشن پلانز کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جبکہ آنے والے مہینوں میں دیگر ممالک اور مفت صارفین تک توسیع کی جائے گی۔ مزید برآں، اسے گوگل سرچ کے اے آئی موڈ کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں