ایران میں احتجاج کے بعد صورتحال معمول پر، کارروائیاں جاری

ایران میں حالیہ احتجاج کے بعد صورتحال معمول پر آ رہی ہے، تہران میں تشدد کی سرگرمیوں میں کمی کے ساتھ سیکیورٹی ادارے تخریب کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں احتجاج کے بعد صورتحال معمول پر، تخریب کاروں کے خلاف کارروائی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے مختلف حصوں میں حالیہ بدامنی اور احتجاج کے بعد صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔ دارالحکومت تہران میں تشدد کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ادارے امن و امان کی بحالی کے لیے الرٹ ہیں اور تخریب کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ حالیہ کارروائیاں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے بتایا کہ غیر قانونی اجتماعات قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے تھے، جس کے بعد قانونی کارروائی کی گئی۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی تقاضوں کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔

سیکیورٹی ادارے غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک مواد کی ترسیل کو روکنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔ ایران نے فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر ایران اور امریکا کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے اشارے ملے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ پھانسیوں کے منصوبے روکنے کی اطلاع دی ہے۔

تہران میں ممکنہ آئندہ صورتحال کے باعث سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شہر میں فوجی دستے تعینات ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ چیک پوسٹس اور پولیس ناکے جگہ جگہ موجود ہیں اور اسلامی انقلابی گارڈز بھی نگرانی کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں