ایرانی مظاہروں میں 60 فیصد اموات سر پر چوٹ سے ہوئیں

ایرانی وزیر دفاع نے مظاہروں میں 60 فیصد اموات کو سر پر چوٹ لگنے سے منسوب کیا جبکہ دکانوں کی تباہی کو شرپسندی کے لیے قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی مظاہروں میں 60 فیصد اموات سر پر چوٹ سے ہوئیں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیرزاده نے بتایا ہے کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران 60 فیصد اموات سر پر چوٹ لگنے سے ہوئیں۔ دیگر ہلاکتیں چاقو کے وار اور گلا گھونٹنے جیسے طریقوں سے ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مظاہروں میں 150 سے زائد دکانیں تباہ ہوئیں، مگر کوئی دکان لوٹی نہیں گئی، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ احتجاج معاشی مسائل کے بجائے شرپسندی کے لیے منظم کیے گئے تھے۔

عزیز نصیرزاده نے دعویٰ کیا کہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے بیرونی عناصر نے منصوبہ بندی کی، جبکہ امریکی اور اسرائیلی حکام کی بدنیتی واضح تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں