نورا فتحی اور مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی کے رومانوی تعلقات کی افواہیں گرم ہیں، دونوں نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
مراکش: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی حالیہ دنوں میں اپنی عالمی مصروفیات کے باعث خبروں میں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فٹبال میچ کی تصاویر شیئر کیں، جو وائرل ہو گئیں۔
گزشتہ ویک اینڈ پر نورا فتحی نے ایفکون ٹورنامنٹ کے دوران مراکش کے میچ میں شرکت کی۔ مداحوں نے ان کی تصاویر کو سراہا، تاہم ان پوسٹس کو رومانوی اشارہ بھی قرار دیا گیا۔
قیاس آرائیوں کے مطابق نورا فتحی کسی ‘خاص کھلاڑی’ کی حمایت کے لیے مراکش گئی تھیں، جس کا ممکنہ تعلق مراکشی فٹبال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی سے ہے۔
اشرف حکیمی 27 سالہ پروفیشنل فٹبالر ہیں جو فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیل رہے ہیں۔ نورا اور حکیمی نے تعلقات کی خبروں پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
واضح رہے کہ نورا فتحی نے ایک انٹرویو میں مراکش کی تاریخ کے پسندیدہ فٹبالر کے طور پر اشرف حکیمی کا نام لیا تھا۔















