اقرار الحسن نے ‘پاکستان عوام راج تحریک’ کے نام سے سیاسی پارٹی بنا لی

اقرار الحسن نے لاہور میں ‘پاکستان عوام راج تحریک’ کا قیام کر کے سیاسی نظام میں تبدیلی کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقرار الحسن نے 'پاکستان عوام راج تحریک' کا قیام کر دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف اینکر اور ‘سرِعام فلاحی گروپ’ کے سربراہ سید اقرار الحسن نے نئی عوامی تحریک ‘پاکستان عوام راج تحریک’ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے لاہور پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کا مقصد پاکستان کے سیاسی نظام میں حقیقی تبدیلی لانا ہے۔

اقرار الحسن نے کہا کہ ملک میں خاندانی سیاست نے نظام کو کمزور کیا ہے اور سیاست کو مضبوط اداروں سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام راج پارٹی کسی فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ پاکستان کے شہریوں کی ملکیت ہو گی۔

اقرار الحسن نے اعلان کیا کہ وہ کسی سیاسی، سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں لیں گے اور ان کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست چند ہی ناموں کے گرد گھومتی رہی ہے جبکہ مغربی ممالک میں قیادت جمہوری عمل سے بدلتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد کا مقصد افراد کے بجائے پورے نظام کے خلاف اجتماعی جدوجہد کرنا ہے تاکہ عوام کو شکست کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اقرار الحسن نے دسمبر میں جماعت کے قیام کا اعلان کیا تھا اور اب اس کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں