اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع بھی دی گئی، جبکہ جسٹس حسن نواز اور جسٹس ملک وقار حیدر سمیت دیگر ججز کی مستقلی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، اور جسٹس خالد اسحاق کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ، اور جسٹس عبہر گل کو بھی مستقل کیا گیا ہے۔
تاہم، ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔














