لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے نئے اسلحہ لائسنس کی 20 ہزار درخواستیں مسترد کر دیں اور نئی درخواستوں پر پابندی برقرار رکھی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے نئے اسلحہ لائسنس کی پرانی 20 ہزار درخواستیں مسترد کر دی ہیں اور نئی درخواستیں وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے اسلحہ لائسنس پر دس سال سے پابندی عائد ہے۔
پرانے اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن کی پڑتال جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق درخواستوں کی پڑتال کے بعد ہی ان کی تجدید کی جائے گی۔















