نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے ایئرپورٹ لاؤنج کا افتتاح کیا

نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ کے سٹیٹ لاؤنج کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے ایئرپورٹ لاؤنج کا افتتاح کیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کیا۔

تعمیر نو کے بعد، نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے سٹیٹ لاؤنج کا دورہ کیا۔ سیکرٹری دفاع محمد علی نے تقریب کے مہمانان کا خیرمقدم کیا جبکہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی لاؤنج، داخلی لابی اور مین ہال سمیت دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی ہے اور سٹیٹ لاؤنج کو جدید اور خوبصورت شکل دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں