ایم ٹیگ سینٹرز، 24 گھنٹے کھلے رہنے کا اعلان

اسلام آباد میں دو ایم ٹیگ سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، جبکہ دیگر کاؤنٹرز کے اوقات میں بھی توسیع کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم ٹیگ سینٹرز، 24 گھنٹے کھلے رہنے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے ایم ٹیگ کے حصول میں شہریوں کی سہولت کیلئے دو سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 26 نمبر چونگی اور سترہ میل ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ مراکز اب چوبیس گھنٹے سروس فراہم کریں گے تاکہ شہری کسی بھی وقت ایم ٹیگ حاصل کر سکیں۔

مزید برآں، وفاقی دارالحکومت کے دیگر علاقوں میں موجود ایم ٹیگ کاؤنٹرز کے اوقات کار میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ کچنار پارک سکیٹر I-8 اور سیکٹر F-9 پارک میں قائم ایم ٹیگ کاؤنٹرز رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

عرفان میمن نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو ایم ٹیگ کے حصول میں درپیش مشکلات کو کم کرنا اور موٹرویز و ٹول پلازہ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ شہریوں کو ان اقدامات سے نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں