پاکستان کا پہلا اے آئی اوتار ‘لیلا’ متعارف

پاکستان کی حکومت نے پہلا اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کیا، جو تعلیمی معاونت اور شہری سہولیات میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا پہلا اے آئی اوتار 'لیلا' متعارف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار ‘لیلا’ متعارف کرایا ہے۔ وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی نے تقریب میں کہا کہ ‘لیلا’ عوامی اور نجی شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینے کا اہم قدم ہے۔

خصوصی حکومتی تقریب میں سینئر پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی ماہرین نے شرکت کی اور اس اقدام کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے والا قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ اے آئی اوتار تعلیمی معاونت، شہری سہولیات میں رہنمائی اور مختلف زبانوں میں صارفین سے بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکومت کی حکمت عملی کے تحت 2030 تک ایک لاکھ افراد کو اے آئی میں تربیت فراہم کی جائے گی، ایک ہزار اے آئی وینچرز کو فنڈنگ دی جائے گی، 400 یونیورسٹی منصوبوں کی حمایت کی جائے گی اور 50 شعبہ جاتی اے آئی ماڈلز تیار کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے معاشی اور تکنیکی ترقیاتی مقاصد کے حصول میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں