کوبرا کے ڈسنے پر بھارتی رکشہ ڈرائیور کا حیران کن اقدام

متھرا میں رکشہ ڈرائیور کو کوبرا سانپ نے کاٹ لیا، ڈرائیور نے سانپ کو اسپتال لے جا کر غیر معمولی اقدام کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوبرا کے ڈسنے پر بھارتی رکشہ ڈرائیور کا حیران کن اقدام

متھرا (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے شہر متھرا میں ایک رکشہ ڈرائیور کو زہریلے کوبرا سانپ نے ڈس لیا۔ متاثرہ شخص نے سانپ کو اپنی جیکٹ میں محفوظ کر کے اسپتال لے جانے کا غیر معمولی فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں رکشہ ڈرائیور کو اسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنے ہاتھ پر کاٹنے کے نشان دکھا رہا ہے۔ اس کے چہرے پر خوف اور غصہ نمایاں ہے، جبکہ وہ فوری طبی امداد نہ ملنے پر ناراض ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کوبرا دنیا کے مہلک ترین زہریلے سانپوں میں سے ہے اور بروقت علاج نہ ہونے پر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ متاثرہ شخص نے ڈاکٹروں کے لیے سانپ کو ساتھ رکھا تاکہ صحیح علاج ممکن ہو سکے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں، کچھ نے اسے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا، جبکہ بعض نے جرات مندی کی تعریف کی۔ ماہرین نے سانپ کے کاٹنے پر فوری اسپتال پہنچنے اور سانپ سے دور رہنے کی تاکید کی۔

دیگر متعلقہ خبریں