لاہور میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو تک پہنچ گیا جبکہ انڈے 350 سے 370 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
صافی گوشت 700 روپے سے زائد اور بغیر ہڈی کا گوشت 750 روپے فی کلو سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ برائلر کا فارم ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ تھوک کی قیمت 397 روپے اور پرچون میں 411 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کہیں مرغی کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے تو کہیں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب، فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 330 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، مگر بازار میں انڈے 350 سے 370 روپے فی درجن کے درمیان فروخت ہو رہے ہیں۔















