چاند پر ہوٹل کی تعمیر 2032 تک مکمل ہونے کا امکان

امریکی خلائی کمپنی نے چاند پر ہوٹل بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کی تکمیل 2032 تک متوقع ہے۔ ابتدائی طور پر چار مہمانوں کے قیام کا انتظام ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چاند پر ہوٹل کی تعمیر 2032 تک مکمل ہونے کا امکان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی کمپنی نے چاند پر پہلا ہوٹل بنانے کا اعلان کیا، جس کی تکمیل 2032 تک متوقع ہے۔ یہ ہوٹل زمین پر تیار کر کے خلائی مشن کے ذریعے چاند پر منتقل کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر چار مہمانوں کے قیام کا انتظام ہوگا جنہیں چاند پر منفرد تجربات فراہم کیے جائیں گے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ ہوٹل کی تعمیر 2029 میں شروع کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ تمام سرکاری اجازتیں مل جائیں۔ فی مہمان ایک ملین ڈالر پیشگی ادائیگی ہوگی۔ خلائی سیاحت عام ہونے پر قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جیسا کہ ہوائی سفر کے ابتدائی دور میں ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ خلائی سیاحت کے میدان میں نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل میں خلا میں قیام کے امکانات کو بڑھائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں