محمد رضوان نے بگ بیش لیگ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کپتان کے فیصلے پر عمل کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بگ بیش لیگ کے میچ میں واپس بلائے جانے کے معاملے پر قومی کرکٹر محمد رضوان نے واضح کیا ہے کہ لیگ چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ کپتان کے فیصلے پر عمل کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور اسلام بھی امیر کی اطاعت کا درس دیتا ہے، کرکٹ میں میچ کے دوران کپتان امیر ہوتا ہے، اس لیے اس کے فیصلے کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کپتان اور کوچ نے سست بیٹنگ پر واپس بلانے کے بعد معذرت کی اور بات چیت کے دوران ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ میچ میں رضوان کو 23 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد کپتان نے واپس بلا لیا تھا۔















