پاکستان اور امریکی حکام میں امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ روکنے پر رابطہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ کے حوالے سےامریکہ سے رابطے میں ہے اور جلد بحالی کی امید ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور امریکی حکام میں امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ پر رابطہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد معمول کی آن لائن پروسیسنگ بحال ہوگی۔

ترجمان نے اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پرامن حل کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان ایران کو دوست ملک کے طور پر پُرامن دیکھنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران میں احتجاجات معاشی مشکلات کے باعث ہوئے ہیں مگر امید ہے ایرانی حکومت کے اقدامات عوامی مشکلات کو کم کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی من گھڑت کہانی قرار دیا۔ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں