بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کی نئی تفصیلات

گلوکار زوبین گارگ کی موت تیراکی کے دوران نشے میں بے ہوشی کے باعث ہوئی، سنگاپور پولیس نے جرم یا سازش کی تردید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کی نئی تفصیلات

سنگاپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں ان کی موت کا سبب اسکوبا ڈائیونگ نہیں بلکہ لازارس جزیرے کے قریب تیراکی کے دوران بے ہوشی بتائی گئی ہے۔

گلوکار زوبین گارگ کی موت 19 ستمبر کو سنگاپور میں پیش آئی تھی۔ بدھ کو سنگاپور کے حکام نے عدالت میں بتایا کہ زوبین نشے کی حالت میں تھے جب وہ کشتی کی طرف واپس تیرنے کی کوشش کر رہے تھے اور بے ہوش ہو گئے۔

متعدد گواہوں نے انہیں بے ہوشی کی حالت میں پانی میں تیرتے دیکھا۔ فوری ریسکیو کے باوجود زوبین کو مردہ قرار دیا گیا۔ حکام کے مطابق زوبین کو ہائی بلڈ پریشر اور مرگی کے دورے کی ہسٹری تھی، اور ان کا آخری دورہ 2024 میں پڑا تھا۔

سنگاپور پولیس نے تصدیق کی کہ ان کی موت میں کوئی جرم یا سازش شامل نہیں تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں