بابر اعظم نے ڈیل اسٹین کو کیریئر کا مشکل ترین باؤلر قرار دیا، جنوبی افریقا کے دورے میں ان کی باؤلنگ کو بڑا چیلنج کہا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین باؤلر کے طور پر جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین کا نام بتایا ہے۔
بابر اعظم نے کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جنوبی افریقا کے پہلے دورے میں اسٹین کی باؤلنگ کا سامنا کرنا ان کی زندگی کا بڑا چیلنج تھا۔
بابر نے مزید کہا کہ اسٹین کی باؤلنگ کھیل کر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور اب وہ کسی بھی تیز باؤلر کا سامنا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے کگیسو رابڈا بھی بہترین باؤلرز میں شامل ہیں۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں ویرات کوہلی کے ہمراہ ہیں۔















