پاکستان سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کا آڈٹ شروع کر دیا

پی آئی اے کے اے او سی آڈٹ سے یورپ اور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی میں مدد ملے گی، آڈٹ 16 جنوری تک جاری رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کا آڈٹ شروع کر دیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد پہلی مرتبہ ایئرلائن کے ایئر آپریٹرز سرٹیفیکیٹ (اے او سی) کا آڈٹ انسپکشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اس آڈٹ میں پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی نظام، طیاروں کی مینٹیننس، پائلٹس کے ریکارڈ اور ان کی تربیت کے معیار کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

آڈٹ کے دوران ایئر نیوی گیشن سے متعلق ریکارڈ اور عالمی اجازت ناموں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، سول ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مکمل اور مستند ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو فراہم کیا جائے۔

یہ اے او سی آڈٹ یورپ اور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آڈٹ کے دوران سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز طیاروں کی مینٹیننس، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ آپریشنز، مالی حالت اور کسٹمر سروس کے معیار کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

پانچ روزہ آڈٹ انسپکشن 16 جنوری تک جاری رہے گا۔ ماہرین کے مطابق آڈٹ کی کامیاب تکمیل پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں