وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کو پلاٹ دینے کا اعلان

محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کو پاسنگ آؤٹ پر پلاٹ دینے اور مالی مسائل حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کو پلاٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) کو پاسنگ آؤٹ کے موقع پر پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس افسران کے مالی اور پروموشن سے متعلق مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا اور ٹریننگ میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے ماڈیولز شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اے ایس پیز کو ایک ماہ کی خصوصی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا اور پولیس افسران کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیس افسران کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ترقی سے متعلق مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے۔ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ بھی کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں