لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب ریفرنس کی سماعت کی جس میں پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان شریک ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے نیب کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ نیب نے گجرات میں ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کے الزام میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ دو نئے ملزمان شامل ہونے کے بعد نیب نے ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا تھا۔














