پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، وزیر داخلہ کے مطابق 126 سے 98ویں نمبر پر آ گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر اعلان کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ 126ویں نمبر سے 98ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ پاکستانی پاسپورٹ کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رواں برس کی پاسپورٹس کی فہرست میں ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کی ہے۔ سنگاپور پہلے، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں۔ سنگاپور کے شہری 227 میں سے 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔














