پاکستان کی ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

پاکستان کی ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ اصلاحات اور شفافیت میں اضافہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے اعداد و شمار کے مطابق، برآمدات میں یہ اضافہ منظوری اور رجسٹریشن عمل میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور نظام میں بڑھتی شفافیت کا نتیجہ ہے۔

مؤثر نظام کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی ہے اور ان اصلاحات کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے۔ ڈریپ میں اصلاحات اور شفافیت کی بدولت جدید اور جان بچانے والی ٹیکنالوجیز مریضوں تک بروقت پہنچ رہی ہیں۔

ڈریپ نے اپنے ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد ڈیجیٹل کر لیا ہے اور مارچ 2026 تک سو فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آن لائن میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن سسٹم اور ای۔آفس جیسے اقدامات سے انسانی غلطیوں اور تاخیر میں کمی جبکہ نظام میں شفافیت بڑھائی گئی ہے۔

برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجراء کے دورانیہ میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہو کر 10 دن رہ گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں