انڈر 19 ورلڈکپ کی ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

نیمیبیا میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈر 19 ورلڈکپ کی ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

نیمیبیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ نیمیبیا کے نیشنل پارک میں اس فوٹو شوٹ میں چیتے ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے نظر آئے۔\n\nآج انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے دن تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بھارت اور امریکا، دوسرے میں زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ، جبکہ تیسرے میچ میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔\n\nپاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں