بورڈ گیمز کھیلنے سے دماغی صلاحیتوں میں 76 فیصد بہتری

یونیورسٹی آف اوریگون کی تحقیق میں بورڈ گیمز کھیلنے سے دماغی صلاحیتوں میں 76 فیصد بہتری کا انکشاف ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بورڈ گیمز کھیلنے سے دماغی صلاحیتوں میں 76 فیصد بہتری

یونیورسٹی آف اوریگون: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نئی تحقیق کے مطابق بورڈ گیمز کھیلنے سے دماغی صلاحیتوں میں 76 فیصد بہتری کا امکان ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف اوریگون میں کی جانے والی تحقیق میں 18 مطالعوں کا جائزہ لیا گیا جن میں پری اسکول سے دوسری جماعت کے بچوں کے بورڈ گیمز اور ریاضی کی ابتدائی صلاحیتوں کا مطالعہ کیا گیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ بورڈ گیمز کے دوران کھلاڑیوں کی اعداد سے متعلق صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی۔

تحقیق کی مصنف جینا نیلسن نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی ریاضی کی صلاحیتوں کا اسکول کی بعد کی زندگی میں کامیابی سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں